آزادکشمیر میں تیز رفتار اصلاحات، وزیراعظم گیلانی ان ایکشن،دن رات مصروف عمل

مظفرآباد ، اسلام آباد (کشمیرڈیجیٹل) آزاد کشمیر میں اصلاحات کی تیز رفتار شروعات، وزیراعظم افتخار گیلانی دن رات مصروف عمل ہیں۔

منصب سنبھالتے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے تیز رفتار، نتیجہ خیز اور جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات کا سفر شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محض دو ہفتوں میں وزیراعظم کی مسلسل مصروفیات، پے در پے بریفنگز اور محکمہ جات کو واضح اہداف دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر عوام کو ترقیاتی اقدامات کے ثمرات جلد ملیں گے ،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار

تعلیم، آئی ٹی، سیاحت، خوراک، انفراسٹرکچر اور ٹیکس نظام سے سروس ڈیلیوری تک ہر شعبے میں اصلاحات کا عمل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی خصوصی توجہ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، جبکہ حکومتی نظام کو جدت سے ہم آہنگ کرنے، اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بروقت و مؤثر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ جات کو عملی پلان، ٹائم لائنز اور اہداف مقرر کرنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق 100 روزہ اصلاحاتی پلان پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق ، یعقوب ملاقات ،عہدیداروں کے تحفظات، مسلم کانفرنس میں پھوٹ کی گونج

آزاد کشمیر میں اصلاحات کے عمل کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے وزیراعظم افتخار گیلانی کو وفاقی اور پنجاب حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر اصلاحات اور دیگر اہم امور میں بہتری کے لیے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزراء اور دیگر وفاقی حکام کے ساتھ اہم اور نتیجہ خیز ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں آزاد کشمیر میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے، ادارہ جاتی اصلاحات، عوامی سہولیات میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور مختلف شعبوں میں وفاقی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا عزم ہے کہ حکومت کا ہر ایک دن عوام کی خدمت اور آزاد کشمیر کے روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے وقف ہوگا۔ یہ صرف ہفتوں کی کارکردگی نہیں، ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ایسا سفر جس میں رفتار بھی ہے، وژن بھی اور منزل بھی۔