ای بائیک سکیم فیز ٹو ، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ کے بعد سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت طلبہ کیلئے ای بائیکس کا پورٹل کھول دیا ۔

اس سلسلے میں صرف 2 دن میں پنجاب سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی سی ایم ای بائیک سکیم میں رجسٹریشن ہوئی جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام آئے روز ہڑتالوں سے تنگ، حکومت مذاکرات کی راہ ہموار کرے،عوامی حلقوں کی اپیل

سی ایم ای بائیک سکیم کیلئے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگئیں، طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے bikes.punjab.gov.pk پر 4 اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹو کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کیلئے طالبعلم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے، اپلائی کرنے کیلئے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کیلئے ڈاؤن پیمنٹ معاف کر دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر عوام کو ترقیاتی اقدامات کے ثمرات جلد ملیں گے ،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار

حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف 3028 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا، جبکہ طلبہ کو ای بائیک کی 2 روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیدیا ہے۔