اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیاہے ۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت 370روپے 80پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
ڈیزل کی قیمت میں5 روپے37پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا گیا جس کا اطلاق 10 ستمبر تک ہو گا۔
دوسری جانب سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں 3دنوں میں 21روپے اضافہ کیخلاف لاہور میں احتجاج
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا، برطانوی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 105 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت بھی اضافے کے بعد 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورتجارتی جہازوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔




