اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی 33 ویں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ مدت ملازمت سے سبکدوش،عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ تعینات کردیئے۔
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد کو نئے سیکرٹری خارجہ تعیناتی کی منظوری دیدی۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ تین دہائیوں پر محیط ممتاز کیرئیر اور 11 ستمبر 2024 سے سیکرٹری خارجہ کے طور پر مدت ملازمت سے17ستمبر 2026 کو سبکدوش ہو جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے افتخار گیلانی کی اہم ملاقات، ریاستی مسائل حل پر اتفاق
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ آمنہ بلوچ کی سفارتی تاریخ میں وزارت خارجہ میں ان کی خدمات اور قیادت کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اپنے پیچھے عوامی خدمت کی میراث چھوڑ کر جارہی ہیں اور ان کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں ہیں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئی جاب کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ ترکی میں بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اس نئے کردار میں امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کرتی رہیں گی۔
The 33rd Foreign Secretary of Pakistan, Ambassador Amna Baloch, after a distinguished career spanning over three decades and her tenure as Foreign Secretary since 11 September 2024, will retire from government service on 17 September 2026. I commend her dedicated service and…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 9, 2026
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سفیر عاصم افتخار احمد پاکستان کے اگلے سیکرٹری خارجہ ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھین:ن لیگی رہنما سردار اعجاز خان سدوزئی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عاصم افتخار کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے مفادات کو واضح، پیشہ ورانہ مہارت اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھاتا رہے گا۔




