مظفرآباد: سابق صدر سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر سردار اعجاز خان سدوزئی کا نام مبینہ طور پر فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔
فورتھ شیڈول انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مرتب کی جانے والی فہرست ہے، جس میں حکام کی جانب سے مشتبہ قرار دیے گئے افراد کے نام شامل کیے جاتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس طلب، غیرفعال عہدیداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے بعد متعلقہ شخص کو مقررہ قانونی و انتظامی پابندیوں کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو معاملے پر 60 روز کے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے،
جبکہ نام خارج نہ ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص آزادکشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے رِٹ پٹیشن دائر کر سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ تھم گیا: فی تولہ سونا مزید مہنگا
قانونی ماہرین کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے لیے متعلقہ تھانے میں مقررہ مدت کے مطابق رپورٹ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ رپورٹنگ میں غفلت کی صورت میں قانونی کارروائی یا گرفتاری کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ متعلقہ شخص کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز یا متنازع مواد شائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ ایسی سرگرمیاں قانونی معاملے کو مزید پیچیدہ کر سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن کے 30 روز کے اندر ہوم سیکرٹری، حکومت آزادکشمیر کو تحریری درخواست یا اپیل دائر کرنا اہم قانونی اقدام ہو سکتا ہے۔ تاہم حتمی قانونی لائحہ عمل متعلقہ وکیل کے مشورے سے طے کیا جانا چاہیے۔




