طاہر اندرابی نے اقوام متحدہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھال لیں،سفارتی اسناد پیش

جنیوا (کشمیر ڈیجیٹل)دفترخارجہ میں اہم سفارتی تقرریاں اور تبادلوں کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت طاہر اندرابی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کردیئے گئے ۔

طاہر اندرابی اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب عاصم افتخار کی جگہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آمنہ بلوچ سبکدوش، عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

دوسری جانب وزیراعظم نے بلال احمد کو جنیوا میں پاکستان کے اقوام متحدہ مشن سے سعودی عرب تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

دوسری جانب ڈاکٹر سید اسد علی گیلانی کو افغانستان میں سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبید الرحممان نظامانی کو سویڈن میں تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کو جنیوا میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کا مستقل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردارتنویر الیاس، سردار عتیق ملاقات، پونچھ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش

مستقل مندوب طاہر اندرابی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، پاکستانی سفیر کی عالمی امن و سلامتی کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار۔

مستقبل مندوب طاہر اندرابی نے پاکستان انسانی حقوق اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے عالمی شراکت داروں سے تعاون، اقوام متحدہ اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔