قائم مقام صدر طارق فاروق سے دیوان علی چغتائی کی اہم ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق سے سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور کے علاؤہ سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طاہر اندرابی نے اقوام متحدہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھال لیں،سفارتی اسناد پیش

اس موقع پر قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری روایات، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ خطے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی و سماجی طبقات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی رہنما سردار اعجاز خان سدوزئی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل

سابق وزیر دیوان علی خان چغتائی نے قائم مقام صدر کو سپیکر منتخب ہونے اور قائمقام صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سابق وزیرحکومت نے آزاد کشمیر کی بہتری، عوامی مسائل کے حل اور خطے کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔