ایکشن کمیٹی

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب ، سلنڈر دھماکے والے گھر سے اسلحے کےشواہد سامنے آئے ہیں

باغ (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع باغ میں سلنڈر دھماکے سے متعلق معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ دھماکے سے متاثرہ گھر سے اسلحہ اور بارود کے شواہد سامنے آئے ہیں۔  واقعے کے حوالے سے مزید سوالات جنم لینے لگے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس معاملے کو کالعدم ایکشن کمیٹی سے جوڑا جا رہا ہے۔

سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق باغ کے ایک گھر میں پیش آنے والے سلنڈر دھماکے کے مقام سے اسلحے اور بارود برآمد ہوا ہے۔ اس پیش رفت نے واقعے کی نوعیت اور اس کے پس منظر سے متعلق بحث کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ واقعہ ،کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیک نیوز کا طوفان! شہریوں کا پروپیگنڈ ا کرنےوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

اس معاملے پر بعض حلقوں کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم اسلحے کی مبینہ موجودگی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان کسی تعلق کی آزادانہ یا سرکاری سطح پر تصدیق سامنے آنا ضروری ہے۔

دوسری جانب واقعے میں بچوں اور خواتین کی شہادت کے باعث علاقے میں غم و افسوس کی فضا برقرار ہے۔

 شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور تمام شواہد کی روشنی میں اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے کا کشمیری نوجوان فیصل پر حملہ،پاکستانی پرچم چھین لئے

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حساس معاملے پر قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کے بجائے تحقیقاتی اداروں کی حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہیے تاکہ واقعے کے ذمہ داران اور اس کے اصل پس منظر کے بارے میں حقائق واضح ہوسکیں۔