مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی بڑی چوری کا پردہ مقامی شہری نے فاش کردیا، اپنے دور حکومت میں ٹیکس کو 16 17 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کا دعویٰ جھوٹ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان کے سیاسی بیانات اور بدلتے ہوئے مؤقف پر آزاد کشمیر کے ایک مقامی شہری نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر کی مالی کرپشن کا بڑا اسکینڈل، ریاستی خزانے کو 4 ارب روپے نقصان
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان اپنے ذاتی سیاسی مفادات کے تحت کبھی وفاقی حکومت کی مخالفت کرتے ہیں اور کبھی اس کی حمایت میں بیانات دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم اپنے مفادات کیلئے کبھی کالعدم ایکشن کمیٹی کے حق میں بیان دیتے ہیں ۔ ویڈیو میں شہری کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات پر اس طرح کے متضاد مؤقف سے نہ صرف عوام میں ابہام پیدا ہوتا ہے بلکہ کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
شہری نے سوال اُٹھایا کہ اگر کسی سیاسی رہنما کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے تو اسے حالات اور سیاسی مفادات کے مطابق تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔
شہری نے راجہ فاروق حیدر خان کے سیاسی طرزِ عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر جیسے اہم قومی اور سیاسی معاملے پر رہنماؤں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر واضح اور مستقل مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حقوق اور مسائل کے حوالے سے سیاسی قیادت سے سنجیدہ اور دوٹوک رویے کی توقع رکھتے ہیں، اس لیے سیاسی بیانات میں تضاد عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاق کیخلاف بیان بازی،فاروق حیدر اقتدار کے مزے لوٹ چکےاب ریٹائرہوجائیں،عوامی حلقے
ویڈیو میں شہری نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان کے سیاسی مؤقف پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔




