باغ سانحہ: شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے پروپیگنڈے پر خاموشی توڑ دی

جہلم ویلی( رپورٹ:سید صغیر کاظمی /کشمیر ڈیجیٹل)باغ میں ہونے والے سانحہ سے متعلق کالعدم ایکشن کمیٹی کی سوشل میڈیا کے ذریعے سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش پر آزاد کشمیر بھر سے عوامی ردعمل جاری ہے ۔ 

عوام نےکالعدم ایکشن کمیٹی کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب اور یکسر مسترد کر دیا۔ جہلم ویلی سے عوامی ردعمل میں شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں مستقبل میں کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کو سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کیا گیا ، جھوٹے پروپیگنڈے کئے گئےلیکن بعد میں وہ سچائی لوگوں کے سامنے آگئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ دھماکہ:کالعدم ایکشن کمیٹی کا منفی پروپیگنڈہ،پولیس کاحقائق سامنے لانے کا اعلان

 اس کے بعد یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ آزاد کشمیر کے اندر ایک مخصوص طبقہ ہے جو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز باغ کے ایک مضافاتی گاؤں میں ایک واقعہ پیش آیا ۔

 اُس کے اندر جو بچوں اور خواتین کی شہادت ہوئی ہے ہم اُ س  پر اظہار افسوس کرتے ہیں اور ہمیں انتہائی افسوس ہے کہ جو واقعہ ہو ا ہے دل خراش سانحہ تھا لیکن فوری طور پر سوشل میڈیا پر اداروں کو نشانہ بنا نا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا یہ بھی قابل مذمت ہے ۔

شہریوں نے کہا کہ کچھ ایسے مخصوص لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کوئی بھی اگر آزاد کشمیر کے اندر حادثہ یا ایسا کوئی واقعہ ان کو ملتا ہے تو وہ فوری طور پر اداروں سے منسلک کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آزادکشمیر اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 انہوں نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ باغ یا ان کا جو متعلقہ تھانہ ہے سےاپیل کرتا ہوں کہ گزشتہ روز انہوں نے پریس ریلیز میں یہ واضح کیا کہ اُس کی تحقیق جاری ہیں اور اس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی ایسے عناصر ہیںجو اس واقعے کو فورسز اور اداروں سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ شاہد یہ آپریشن تھا جس میں یہ واقعہ پیش آیا ، بالکل ایسی بات نہیں ہے ۔

ضلعی انتظامیہ باغ اس وقت متحرک ہے وہ وہاں پر جو صورت حال ہے رابطہ کر کے تمام تر حقائق کا جائزہ لینے کے بعد وہ گورنمنٹ کر دے کر اُس مکمل تفصیل پبلش کی جائے گی ۔

 ان کا آخر میں کہنا تھا اداروں کو بھی چاہیے کہ ایسے عناصر کو جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور واقعہ ہونے کے فوراً بعد پھر 03یا 04منٹ کے اندر وہ من گھڑت کہانی بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ فورسز نےوہاں پر حملہ کیا یا ڈرون اٹیک کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے جتھے کا کشمیری نوجوان فیصل پر حملہ،پاکستانی پرچم چھین لئے

 یہ جو لوگ ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہونی چاہیےاور اصل حقائق جلد سے جلفد عوام کے سامنے آنے چاہئیں کیونکہ میرے جیسے جولوگ ہیںاور آزاد کشمیر کے جو عام شہری ہیں اُن میں تشویش میں لہر دوڑ رہی ہے آخر یہ واقعہ کیا ہوا ہے؟ اس کےپیچھے حقائق کیا ہیں اور اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا ہے۔