لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن پنجاب کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء خان نے طلب کیا جوہفتہ کے روز تین بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر سے ایم ایل اے مریم ادریس کی ملاقات،100 روزہ پلان پر گفتگو
اجلاس سے قبل وفاقی وزیراور صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس کرینگے جس میں اجلاس کے ایجنڈے اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،اجلاس میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن پر بھی غور ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جنیوا: مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، ڈاکٹر راجہ سجاد
اجلاس میں غیر فعال تنظیمی عہدیداروں کیخلاف بھی ایکشن پر غور ہوگا،علاوہ ازیں اضلاع اور پارٹی کے مختلف ونگز کےخالی عہدوں طور پارٹی رہنماؤں کی نامزدگی پربھی مشاورت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اضلاع اور پارٹی کے مختلف ونگز میں خالی عہدوں پر نئے عہدیداروں کی نامزدگی کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تنظیمی معاملات کے ساتھ ساتھ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نچلی سطح پر پارٹی کو مزید فعال بنانے اور انتخابی تیاریوں کو منظم کرنے کے امور بھی زیرغور آئیں گے۔




