ضلع نیلم میں امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ: غیر متعلقہ افراد کے امتحانی مراکزمیں داخلے پر پابندی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم چودھری اقبال حسن نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے تحت منعقد ہونے والے بی ایس اور اے ڈی ایل ایل بی کے مختلف سمسٹرز کے امتحانات کے پیش نظر ضلع نیلم میں قائم امتحانی مراکزمیں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اس باضابطہ حکم نامے کا مقصد امتحانات کے دوران امتحانی مراکزمیں امن و امان کو مکمل طور پر برقرار رکھنا اور امتحانی عمل کو کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت سے محفوظ بنانا ہے۔

امتحانی مراکزمیں داخلے پر پابندیاں اور قانونی کارروائی:

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم اقبال حسن کے جاری کردہ آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے تحت BS/AD.LLB کے دوسرے، چوتھے، چھٹے اور آٹھویں سمسٹر (Fall 2025) کے امتحانات 8 ستمبر 2026 سے شروع ہو رہے ہیں۔ دورانِ امتحانات کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا اشخاص کو امتحانی مراکزمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، اور نہ ہی کوئی شخص کسی کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اعانت یا ترغیب دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی میں 4جی ٹاورز نصب، ایس سی او نے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کردیا

حکم نامے میں خبردار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص یا اشخاص کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ آزاد پنل کوڈ (APC) کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامی ہدایت اور تشہیر کا حکم:

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم نے پولیس اور متعلقہ انتظامی اداروں کو جاری کردہ اس آرڈر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ تمام امتحانی مراکزمیں پرامن، شفاف اور بلا تعطل امتحانات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔