معیاری خوراک کی فراہمی، مانیٹرنگ کا نظام موثر بنایا جائے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)فوڈ اتھارٹی مکمل طور پر فعال اور مؤثر بنانے کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا بڑا اقدام، عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ ناقابل قبول قرار۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔فوڈ اتھارٹی کے چیکنگ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں باقاعدگی سے مؤثر کارروائیاں نظر آنی چاہیں تاہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایک فعال اور ایکٹیو فوڈ اتھارٹی چاہیے، جس کا ایکشن اور نتائج نظر آئیں۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے محکمہ خوراک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری سردار عدنان خورشید، سیکرٹری خوراک شاہد ایوب، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عبدالحمید کیانی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی کھلاڑی کو اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد

وزیراعظم کو محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی، موجودہ نظام، چیکنگ کے طریقہ کار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کا مزید کہنا تھا کہ خوراک بحران کے خاتمے، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ، ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی کا چیکنگ نظام محض کاغذی کارروائی تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کی عملی کارکردگی فیلڈ میں واضح طور پر نظر آنی چاہیے۔

بازاروں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش کے مراکز کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا “ایک دن پاک فوج کے ساتھ”

وزیراعظم نےاس امر پر بھی زور دیا کہ کارروائی قانون اور ضابطے کے مطابق ہو اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں فوڈ سیفٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تجربات اور فنی معاونت سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی استعدادِ کار بڑھانے، جدید چیکنگ سہولیات فراہم کرنے اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مضبوط بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور حکومت محفوظ، معیاری اور صحت بخش اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔