بھارتی کھلاڑی کو اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا،انہیں 2 سال کے دوران دوسری مرتبہ ڈی میرٹ پوائنٹ ملا۔

فاطمہ ثناء نے آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، انہوں نے بھارتی بیٹر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا۔

چار یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹ کے بعد کھلاڑی پر ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا دو ٹی ٹوئنٹی کی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کیساتھ ایک دن: طلباء وطالبات کی بڑی تعداد ایل او سی پر پہنچ گئی

یاد رہے فاطمہ ثناء کو پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ اگست 2025 میں آئرلینڈ کیخلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر دیا گیا تھا۔فاطمہ ثناء نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

ویمنز ایشیا کپ 2026 میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ویمن ٹی 20 ایشیا کپ : بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

دبئی میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جسے بھارت نے باآسانی حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اطمہ ثنا نے گروپ اے کے میچ کے دوران بھارتی اوپنر شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے لیول ون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

یہ شق کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے جو بیٹر کو کم تر دکھائیں یا اس کی جانب سے جارحانہ ردعمل کو اکسا سکتے ہوں۔

جرمانے کے علاوہ فاطمہ ثنا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 24 ماہ کے دوران ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

ان کا پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ملا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شفالی ورما نے پاکستان کے معمولی ہدف کے تعاقب میں جارحانہ انداز اپنایا۔ شفالی اپنی چھٹی گیند پر آؤٹ ہوئیں،

جب انہوں نے گیند کو ہوا میں اٹھایا اور کیچ باؤلر کی جانب واپس چلا گیا۔ کیچ مکمل کرنے کے بعد فاطمہ ثنا نے پویلین کی جانب اشارہ کیا۔