سرکاری تقریب میں افسران کی بگھی پر سواری،وزیراعظم کا سخت نوٹس،انتباہ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقریب میں چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی بگھی پر سواری کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر مایوسی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسران کو الگ الگ تحریری طور پر انتباہ جاری کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میٹا چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے 2کروڑ 30لاکھ ڈالرکا نیا محل خرید لیا

تحریری انتباہ میں کہا گیا کہ 14 اگست کی تقریب میں افسران کی بگھی پر آمد سے مراعات اور نمود و نمائش کا تاثر ملا۔

ایسا طرز عمل عوامی خدمت کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے کیونکہ سرکاری افسران عوام کی امانت کے طور پر عہدے سنبھالتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ سرکاری افسران سے عاجزی، ضبط، وقار اور درست فیصلوں کی توقع کی جاتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان امیر صوبہ،مسائل کی آڑ میں انتشار پھیلانے والے محب وطن نہیں ،شہبازشریف

ایسے طرز عمل سے سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے، اعلیٰ افسران سے متوقع طرز عمل کے معیار کی پاسداری ضروری ہے۔

دارالحکومت کے انتظامی سربراہ سے اعلیٰ ترین معیار کی توقع ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فرائض کی انجام دہی میں محتاط رہنے اور آئندہ ایسا طرز عمل نہ دوہرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کو وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حرف بہ حرف عمل کرنے کا حکم دیا۔