ثاقب مجید، راجہ ریاست،راجہ آصف، عمیرنعیم، وقارنور،ضیاء القمرکی کامیابی چیلنج

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے 6 انتخابی حلقوں میں کامیاب قرار پانے والے اُمیدواروں کی کامیابی کیخلاف ان کے مدمقابل اُمیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔

درخواستوں میں انتخابی نتائج اور مبینہ بے ضابطگیوں کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

ذرائع کے مطابق فریقین کی جانب سے دائر درخواستوں پر آئندہ سماعت یکم اور 3 ستمبر 2026ء مقرر کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایل اے 31 کھاوڑا 5 سے چوہدری لطیف اکبر نے راجہ ثاقب مجید کی کامیابی کے خلاف انتخابی نتائج چیلنج کردیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق چوہدری محمد یاسین نے ایل اے 12 کوٹلی 5 سے راجہ ریاست کیخلاف انتخابی نتائج کو عدالت میں چیلنج کردیا ۔

ایل اے 11 کوٹلی 4 سے راجہ آصف کی کامیابی کے خلاف ان کے مدمقابل اُمیدوار چوہدری اخلاق احمد نے درخواست دائر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل اے 9 کوٹلی 3 سے سردار عمیر نعیم کی کامیابی کیخلاف ان کے مدمقابل اُمیدوار چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ایل اے 5 بھمبر 1 سے کرنل (ر) وقار نور کی کامیابی کے خلاف ان کے مدمقابل چوہدری پرویز اشرف نے درخواست دائر کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے لوگوں کیساتھ مذاکرات کا وقت مناسب،مبشرگیلانی

دوسری جانب ایل اے 15 وسطی باغ سے سردار ضیاء القمر کی کامیابی کے خلاف مشتاق احمد منہاس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے متعلقہ حلقوں کے انتخابی نتائج اور مبینہ بے ضابطگیوں کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نتائج کا جائزہ لیا جائے اور مبینہ بے ضابطگیوں کی صورت میں کامیاب اُمیدواروں کی کامیابی کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور معاملہ عدالتی جانچ پڑتال کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔انتخابی نتائج سے متعلق درخواستوں پر مزید پیش رفت آئندہ سماعتوں کے دوران سامنے آئے گی۔