درخواست دائر

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نئی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد دائر کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پاکستان تحریک انصاف کے علاج پر سوالات جائز ہیں : قمر زمان کائرہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مرکزی کیس میں انہیں فریق نہیں بنایا گیا، اس لیے معاملے پر نظرثانی کا حق دیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نظرثانی کی اجازت دی جائے اور 18 اگست کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق نئی درخواست رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیے گئے اعتراضات دور کرکے دوبارہ دائر کی گئی ہے۔