یوٹیوب ویوز کا طریقہ تبدیل، 24 اگست سے نیا نظام نافذ ہوگا،کمپنی

یوٹیوب پر مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز کے الگ الگ طریقہ کار ہیں،یوٹیوب نے ویڈیوز ویوز گننے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔

یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق 24 اگست 2026 سے ویڈیو چلنا شروع ہوتے ہی پہلے فریم سے ویو شمار کیا جائے گا۔

تبدیلی کا مقصد مختلف ویڈیو فارمیٹس میں ویوز گننے کے الگ الگ طریقہ کار کو ختم کرکے پورے پلیٹ فارم پر ایک ہی معیار نافذ کرنا ہے۔

نیا طریقہ کار 24 اگست 2026 سے دنیا بھر میں تمام ویڈیو فارمیٹس پر لاگو ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 30سے 32 روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ

گزشتہ سال شارٹس کیلئے عوامی ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی تاکہ یہ بہتر انداز میں ظاہر کیا جاسکے کہ صارفین مختصر ویڈیوز کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

اب اسی معیار کو یوٹیوب کے دیگر تمام ویڈیو فارمیٹس تک توسیع دی جارہی ہے۔اسی طرح یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت یا اس کی اہلیت کے معیار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

کمپنی کے مطابق کریئیٹرز کی جانب سے مسلسل یہ خواہش ظاہر کی جارہی تھی کہ ویوز کے مختلف پیمانوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی الجھن ختم کی جائے ۔

انہیں اپنی ویڈیوز کی حقیقی رسائی اور نمائش کا زیادہ واضح اندازہ مل سکے۔ نئے نظام کے نتیجے میں ویڈیوز پر ویوز پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ظاہر ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ایڈہاک ایکٹ کیس: ہائیکورٹ میں سماعت 9 ستمبر مقرر

ویڈیو شروع ہوتے ہی ویو شمار ہوجائے گا تاہم یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا مونیٹائزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یوٹیوب کے مطابق نیا نظام کریئیٹرز کو اپنے چینلز کی مجموعی رسائی اور حقیقی پیمانے کی زیادہ واضح تصویر فراہم کرے گا۔

اس سے وہ برانڈز، اسپانسرز اور اشتہاری شراکت داروں کے سامنے اپنی ویڈیوز اور چینل کی حقیقی پہنچ کو زیادہ اعتماد کے ساتھ پیش کرسکیں گے۔