حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 30سے 32 روپے فی لٹر کمی کا فیصلہ

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل) شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔ وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 30سے 32 روپے فی لٹرکمی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو فوری دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔ جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: طوفانی بارشیں،طغیانی، ملبہ، شہری نئی مشکل میں پھنس گئے

انہوں نے کہا کہ ، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں جنگ کی وجہ سے مسائل اور تکلیف کا حکومت کو پوری طرح احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تکلیف کو مدھم کرنےکیلئے حکومت اپنے محدود وسائل کے اندر جو بھی کوشش کرسکتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف ایک منٹ ضائع کیے بغیر اس کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کو عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور مشکل وقت ضرور ختم ہوگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، جبکہ حکومت نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا،کہ دنیا کے بے شمار ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ ڈیزل پیدا کرنے والے ملک روس کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ دو تین نشستیں ہوئیں، جس کے بعد آئل ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کے اعزاز میں شاندار تقریب، پولیس افسران،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں جلد بڑی کمی متوقع ہے اور اوگرا آج ہی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر پٹرولیم اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موجودہ مشکل حالات میں جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کو عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے اور انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو سبسڈی فراہم کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حکومت عوام پر اس کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں عوام کیلئے مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔