مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں عارضی و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق ایڈہاک ایکٹ 2026ء کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی آئندہ سماعت 9 ستمبر 2026ء کو مقرر کر دی گئی ہے۔
گزشتہ حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے ایڈہاک ایکٹ 2026ء کے تحت تقریباً پانچ ہزار جریدہ و غیر جریدہ عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں:میٹرک امتحانات :100فیصد نتائج ،عقاب سکول کے بینائی سے محروم طلباء نے نئی تاریخ رقم کردی
، تاہم ایکٹ کو آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کے بعد عدالت نے اس پر عملدرآمد معطل کر دیا تھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ایکٹ کے تحت ملازمین کی ریگولائزیشن کا عمل رک گیا، جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا چھوٹے انتظامی یونٹس، نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان
سپریم کورٹ نے معاملے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تاحکمِ ثانی عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اب ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت رٹ پٹیشن کی کارروائی 9 ستمبر 2026ء تک ملتوی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملازمین کی مستقلی سے متعلق معاملے پر مزید پیش رفت متوقع ہے




