وزیراعظم فیصل راٹھور کے اعزاز میں شاندار تقریب، پولیس افسران،نوجوانوں کی بھرپور شرکت

مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے اعزاز میں انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادجموں وکشمیر پولیس ہماری طاقت ہے ، ہماری پولیس نے ہمت،عزم اور حوصلے کیساتھ مشکل ترین حالات میں جو کارکردگی دکھائی وہ باعث فخر ہے ۔

وزیراعظم فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں ہماری پولیس فرنٹ لائن پر کھڑی رہی۔ آزادجموں وکشمیر پولیس حقیقی معنوں میں داد اور ستائش کی مستحق ہے ۔پولیس کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ایڈہاک ایکٹ کیس: ہائیکورٹ میں سماعت 9 ستمبر مقرر

وزیراعظم فیصل راٹھورکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ امر باعث اطمینان اور خوشی کا باعث ہے کہ ہماری پولیس کا مورال بلند ہے ، اقتدار اور اختیار کبھی دائمی نہیں رہا ، انسان جو کرتا ہے اسکی لیگسی برقرار رہتی ہے ۔

مختصر دور میں کوشش کی کہ بے چینی اور بے یقینی کو ختم کر کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔موجودہ انسپکٹر جنرل پولیس نے بہت محنت کی ،مشکل حالات میں یہاں ڈیلیور کرنا آسان نہیں تھا جس انداز سے انہوں نے پولیس کا مقدمہ لڑا وہ لائق تحسین ہے ۔

آئی جی پولیس کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پولیس کے مسائل کو حل کروانے کی جانب توجہ دلوائی اور بہت محنت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی جی پولیس کے ساتھ سیف سٹی لاہور کے وزٹ کا مقصداپنے نظام کو بہترکرنا تھا۔

انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہاکہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور پولیس کے محسن ہیں ،انہوں نے پولیس کیلئے جو کچھ کیا اس پر انکا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفا ظ نہیں ، جب میں نے آئی جی کا دفتر سنبھالا تو بہت زیادہ مسائل تھے ،۔

وزیراعظم سے درخواست کی تو انہوں نے مسائل حل کرنے میں ایک لمحہ تاخیر نہیں کی۔ پولیس کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے جو کام وزیراعظم کے پاس لیکر گئے ۔

لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسی وقت اسکا حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، اسوقت تک ہم 47 شہداء کے جنازے اٹھا چکے ہیں ۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکا پولیس شہداء کیلئے خصوصی پیکیج

وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکج دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر شہید کے گھر جانا چاہتے ہیں ۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے پولیس کیلئے یونیفارم الائونس ، شہداء پیکج ، نئے شعبوں کے قیام ، جدیدگاڑیوں کی فراہمی ، مکانیت اور پروموشن کے مسائل کے حل سمیت دیرینہ مسائل حل کئے جس پرانہیں پولیس فورس کی جانب سے سیلوٹ پیش کرتاہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا چھوٹے انتظامی یونٹس، نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کا اعلان

آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کو پولیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور پولیس کوجدید تقاضوں اور آلات سے ہم آہنگ کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے آزادجموں وکشمیر پولیس کیلئے Landmark Contributions کے اعتراف میں پولیس لائن مظفرآبادمیں تعمیر کی گئی یادگار کی نقاب کشائی کی ۔

اس موقع پر وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی، انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ، ایڈیشنل آئی جی محمد یاسین قریشی ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز عرفان مسعود کشفی ، ڈی آئی جی پولیس مظفرآباد ریجن راجہ شہریار سکندر ، ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر لیاقت علی ،ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد حسین ، ایس ایس پی ریزرو ریاض حیدر بخاری ، ایس ایس پی مظفرآباد ریاض مغل ، پرنسپل پی ٹی ایس اسرار الحق ودیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم کوپولیس کیلئے شہداءپیکج، پولیس الائونسز، پولیس کے نئے یونٹس کے قیام جن میں سی ٹی ڈی ، رائیٹ مینجمنٹ پولیس ، ایلیٹ پولیس فورس، اے جے کے پولیس فائونڈیشن ، اے جے کے سیف سٹی اتھارٹی شامل ہیں۔

زمین کی الاٹمنٹ اور فنڈز کی فراہمی ، انفراسٹرکچر کی تعمیر ، جدید گاڑیوں کی فراہمی اور پولیس افسران کی پرموشن کے مسائل حل کرنے پرخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے پولیس کے مختلف شعبہ جات کو لیپ ٹاپ بھی دیئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو پولیس کی جانب سے سوئینیر اور تحائف بھی پیش کیے گئے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ایس ایس پی ریزرو ریاض حیدربخاری نے سرانجام دیے ۔قبل ازیں پولیس لائن مظفرآباد آمد پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتازراٹھور نے پولیس لائن مظفرآباد میں یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ یادگار شہداء پر آزادجموں وکشمیرپولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

وزیرحکومت دیوان علی خان چغتائی، انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک ، ایڈیشنل آئی جی محمد یاسین قریشی ، ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرز عرفان مسعود کشفی ، ڈی آئی جی پولیس مظفرآباد ریجن راجہ شہریار سکندر ، ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈی آئی جی پولیس چوہدری سجاد حسین ، ایس ایس پی ریزرو ریاض حیدر بخاری ودیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔