مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت انتخابی شیڈول کے مطابق کل 20 اگست کو امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تکنیکی ماہرین (ٹیکنوکریٹس)، علماء و مشائخ، خواتین اور سمندر پار (اوورسیز) کشمیریوں کے لیے مخصوص نشستوں پر نامزد امیدوار اپنے دستاویزات جمع کروائیں گے، جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال اور دیگر انتخابی مراحل طے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل تیز: 27 اگست کو وزیرِ اعظم کا انتخاب متوقع
قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے مرحلے کو حکومت سازی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد نو منتخب ارکان کے حلف اور قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔




