اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) جوفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم 3 روپے 34پیسے ۔ ڈیزل 5روپے 27پیسے اضافے کا اعلان۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 19اگست کیلئے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے شرو ع ہوجائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی نئی قیمت 334روپے54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پریس ریلیزجاری اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق 19 اگست 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 331 روپے 20 پیسے سے بڑھا کر 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے، یوں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان میں گوگل دفتر کا افتتاح کر دیا
وزارت پٹرولیم کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کے ریکارڈ میں بھی 18 اگست کو پیٹرول 331 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر درج ہے۔
قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہوگئے ہیں، جس کے اثرات ٹرانسپورٹ، مال برداری اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔




