مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 16 باغ 3 کے 14 جبکہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی ۔ پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران ماحول کو پرامن رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ان پولنگ اسٹیشنز پر 12ہزار 270ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 16 باغ 3 اور ایل اے 15 باغ 2 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے انتخابی عملے اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی مکمل کرلی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتائج میں ردو بدل،خواجہ طارق سعید کی درخواست سماعت کیلئے منظور
ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی، جہاں مجموعی طور پر 7 ہزار 238 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
دوبارہ پولنگ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جشن یوم آزادی :پاکستان کے دفاع کیلئے کشمیری عوام ہر قربانی کیلئے تیار ہیں،دیوان علی چغتائی
اسی طرح حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ اسٹیشنز پربھی کل دوبارہ پولنگ ہوگی، ان پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طورپر 5 ہزار 32 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
دونوں حلقوں میں دوبارہ پولنگ کیلئے انتخابی عملہ اور سیکیورٹی اہلکار متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کر دیئے گئے ہیں، انتخابی عمل کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔




