مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے 23 اگست 2026 یوم نیلہ بٹ کے 79 ویں پروگرام کے سلسلے میں کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔
مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ چیئرمین استقبالیہ کمیٹی جبکہ سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ سیکرٹری استقبالیہ کمیٹی ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی فیصلہ قبول ،ساجد اقبال عباسی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،سردارعتیق
اسی طرح میجر سردار نصراللہ خان چیئرمین عوامی رابطہ کمیٹی جبکہ راجہ محمد منیر خان سیکرٹری ہونگے۔ انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سردار عبدالشکور خان اورسردار اسامہ نیئر عباسی سیکرٹری ہوں گے۔
میڈم سمعیہ ساجد راجہ چیئرپرسن سوشل میڈیا کمیٹی جبکہ ہمایوں ارشد چغتائی سیکرٹری ہوں گے۔ اسی طرح ہارون آزاد چیئرمین میڈیا کمیٹی اورعدنان عباسی سیکرٹری جبکہ دیگر ممبران راجہ آصف صیاد اورظفر علی اعوان کے نام شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ : سردارعتیق خان 40 سال بعد اسمبلی سے باہر، سردار ساجد اقبال عباسی کامیاب
بقیہ ناموں کا اعلان آئندہ چند روز تک کیا جائے گا۔ مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین سردار افتخار عباسی اورسردار عرفان عباسی سیکرٹری ہو ں گے جبکہ سردار خورشید عباسی اس کے ممبر ہو ں گے۔




