دھیرکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن پولنگ کے تیسرے مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ضلع باغ کے تین اور حویلی کے ایک حلقے سے الیکشن نتائج بتدریج آنا شروع ہوگئے ۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم وصدر مسلم کانفرنس آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اپنے ہی آبائی پولنگ اسٹیشن سے ہارگئے، چالیس سال بعد پہلی بار مسلم کانفرنس اسمبلی سے بھی باہر جبکہ ان کے مقابلے میں سردار ساجد اقبال عباسی کو سردار عتیق خان پر برتری حاصل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دھرنے والےخود کو قانون کے حوالے کریں،نئی حکومت مسئلہ حل کرے گی،رانا ثناء اللہ
سردار ساجد اقبال 40,309 ووٹ لے کر سردار عتیق خان سے آگے جبکہ سردار عتیق 19,029 ووٹ لے سکے ۔سردار ساجد اقبال کو 21,280 ووٹوں کی برتری حاصل کرلی۔
ابتدائی انتخابی نتائج نے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا، ساجد عباسی کی برتری کو آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن کاتیسرا مرحلہ مکمل: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
آزادامیدوار سردار ساجداقبال عباسی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان پر واضح برتری حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئے ۔سیاست میں آبائی پولنگ اسٹیشن ہمیشہ مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن آج یہاں بھی نتیجہ حیران کن سامنے آیا۔
🚨 حلقہ ایل اے 14 !
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،، مزید اپڈیٹس جاننے کیلئے الیکشن پورٹل کے لنک پر کلک کریں :
غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کےمطابق دھیرکوٹ کے الیکشن میں بڑے اپ سیٹ سے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا، ساجد عباسی کی برتری کو آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاست میں آبائی پولنگ اسٹیشن ہمیشہ مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے، لیکن آج یہاں بھی نتیجہ حیران کن سامنے آیا۔




