مختلف علاقوں میں 15 اگست تک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ،الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر(این ای او سی) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 15اگست تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق این ای او سی نے 13 اگست سے 15 اگست تک ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق پیشگی الرٹ جاری کردیا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں 15 اگست تک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ،الرٹ جاری

این ای او سی نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے، کےپی، آزاد کشمیر اور جی بی میں برساتی اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

اس دوران دریاؤں کے بالائی ملحقہ علاقوں میں بارش سے سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ چترال، سوات، شانگلہ، بٹگرام، اپر و لوئر دیر،کوہستان، ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال متوقع ہے

مانسہرہ، ہری پور، باجوڑ، بونیر، کرم اور کزئی، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں خرمنگ، گھانچے، گلگت، نگر، دیامر، ہنزہ، غذر، گوپس یاسین اور استور میں بھی اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ فائرنگ واقعہ: بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک اکاؤنٹ کا بیانیہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے گروپس میں بھی گردش کرنے لگا

پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ 13 تا 15اگست پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ای او سی نے مزید بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر کے مقامات پر کم درجے کا بہاؤ متوقع ہے، دریائے راوی میں بلوکی اور دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کےمقامات پر کم درجے کا بہاؤ ہوسکتا ہے۔