صدرمملکت،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارفتح کا افتتاح کردیا

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمانِ خصوصی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز بھی تقریب میں شریک ہیں ۔

وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، محسن نقوی اور عطا تارڑ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔

تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستے بھی تقریب کا حصہ ہیں۔

پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستوں کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف نے یادگار فتح کا افتتاح کیا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے

یادگارِ فتح کی تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی جا رہی ہے، باوقار دستے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت ہیں۔

یادگارِ فتح قومی تاریخ، معرکۂ حق میں کامیابی، شہدا و غازیوں کی قربانیوں اور عزمِ صمیم کی علامت ہیں ۔

یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، جو اس تاریخی موقع کا مشاہدہ کررہی ہے، شہری قومی پرچم اٹھائے تقریب میں شریک ہیں اور قومی جذبے کے ساتھ یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

تقریب کے دوران یادگارِ فتح کا افتتاح پاکستان کی تاریخ، دفاعِ وطن اور قومی اتحاد کے حوالے سے ایک اہم موقع کے طور پر پیش کیا جارہا ہے، تقریب تاحال جاری ہے۔
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے