ہائیکورٹ آزاد کشمیر: سابق وزیر حکومت علی شان سونی کی ضمانت منظور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ہائیکورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیر حکومت علی شان سونی اور ان کے بیٹے کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

علی شان سونی اور ان کے بیٹے کے خلاف انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ جلانے، انتخابی عمل میں مداخلت اور پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ باکس لے جانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار قمرالزمان اور ضیاء القمر پھنس گئے، 23 اسٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی اور ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ علی شان سونی اور ان کے بیٹے پر انتخابی عمل کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔