سردار قمرالزمان اور ضیاء القمر پھنس گئے، 23 اسٹیشنز پر ری پولنگ کا اعلان

باغ(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر الیکشن کمیشن کے زیراہتمام 10 اگست کو پونچھ ڈویژن کے چارحلقوں باغ کے تین اور حویلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج میں تاخیر اور دیگر وجوہات کے باعث سردار قمرالزمان خان اور سردار ضیاء؍ القمر کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سردار قمرالزمان خان اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار میر اکبر خان شرقی باغ اور وسطی باغ میں سردار ضیاء القمر ، بریگیڈیئر محمد خان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس مد مقابل ہیں

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے15 باغ2 کے 9 اور حلقہ ایل اے16 باغ3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کا فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایل اے 14 باغ 1 کے حتمی و سرکاری انتخابی نتائج جاری: ساجد اقبال 40,522 ووٹ لے کر نمایاں

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع باغ کے دو مختلف انتخابی حلقوں کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ری پولنگ کا یہ فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران (آروز) کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

حلقہ وار پولنگ اسٹیشنز کی تفصیل:

ایل اے-15 باغ-2: اس حلقے کے 9 پولنگ اسٹیشنز (114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148، اور 186) پر دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایل اے-16 باغ-3: اس حلقے کے 14 پولنگ اسٹیشنز (28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143، اور 149) پر ری پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ان تمام 23 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ دن اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات، پی پی کے فیصل راٹھور، ضیاء قمر کامیاب،ن لیگ کےمیر اکبر کو برتری، سردار عتیق کو شکست

وسطی باغ کے پولنگ اسٹیشنز میں گلہ ملوٹ، کیانی، ہٹالہ پدر، گہل چھپڑیاں، بڑی باڑی اور مخدوم کوٹ شامل ہیں ۔

شرقی باغ کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر بھی 15 اگست کو ری پولنگ ہوگی۔شرقی باغ میں سیور کالو، جوگی موڑا، نظرپور، سالیاں، کالا بن اور سیری کلا کے پولنگ اسٹیشنز شامل

سیری، ملاک، کھرل ملدیالاں اور بی ایچ یو سمیت شرقی باغ کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوگی۔باغ کے دو حلقوں میں ری پولنگ، سیاسی جماعتوں کی نظریں 15 اگست کے نتائج پر مرکوزہیں ۔