راناثناء اللہ کا بیان: مخالفین نے الیکشن سے قبل شکست تسلیم کرلی،فیصل ممتاز راٹھور

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے میرا مقابلہ مشکل دیکھ کر رانا ثناء اللہ کو میدان میں اتار دیا، مخالفین نے الیکشن سے پہلے ہی اپنی ہار تسلیم کر لی۔

وزیراعظم فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ الیکشن کا وقت ہے، تمام امیدواروں کو اپنے حلقوں میں کمپین پر ہونا چاہیے۔ کمپین کرنا مشکل نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ کمپین کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ اگر میں اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گیا تو پھر پوری زندگی کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا کیونکہ وزیراعظم کے منصب سے بڑا کوئی عہدہ نہیں اور اس کے بعد کسی اور سیاسی منصب کی خواہش باقی نہیں رہتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن نتائج پر تحفظات،فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے،فیصل ممتاز راٹھور

میں نے اپنی زندگی میں وعدوں کی پاسداری کی،میر امعاہدہ کشمیری خاندان کیساتھ قائم ہے،الیکشن جیت کر خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل سیاسی حالات میں حکومت سنبھالی، ایسے وقت میں جب ریاست میں سیاسی کشیدگی عروج پر تھی اور نفرتیں پھیلائی جا رہی تھیںتاہم میں نے ریاست میں امن، ترقی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شکست کھا گیا تو کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا، فیصل راٹھور کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بننا صرف محنت کا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہوتا ہے۔یہ بیان آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور سیاسی حلقوں میں اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔