مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم کےمشیر برائےسیاسی امور رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئےکہا الٹی گنتی والےخود بھی سیدھے ہوں گے اور ان کی گنتی بھی،آزاد کشمیر میں حکومت دو تہائی اکثریت سےبنائیں گے ۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف منتخب ارکان میں سے کسی ایک کو آزاد کشمیرکا وزیراعظم بنائیں گے اور ان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راناثناء اللہ کا بیان: مخالفین نے الیکشن سے قبل شکست تسلیم کرلی،فیصل ممتاز راٹھور
رانا ثنا اللہ نے باغ میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت دو تہائی اکثریت سےبنےگی،صرف چھ ووٹ درکارہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو دن بعد مزید چار شیر منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں گے،نئی حکومت ایکشن کمیٹی کےساتھ بیٹھےگی،اس معاملے کو حل کریں گے،ایکشن کمیٹی میں 99 فیصد لوگ محب وطن کشمیری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن الیکشن: حویلی اور باغ میں 803پولنگ اسٹیشنز قائم ،سکیورٹی کے سخت انتظامات
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے اور کشمیر و کشمیری عوام کو کامیاب کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں اب تک ہونے والے بڑے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومت میں مکمل ہوئے۔




