مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ممبر قانون ساز اسمبلی وسیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن طارق فاروق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کمزور حکومت مضبوط فیصلے نہیں کرسکتی ، تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔
طارق فاروق نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت سازی کے بعد تمام سیاسی ، سماجی ومذہبی طبقات کو ساتھ لیکر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
طارق فاروق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے ریاست کا نظام نہیں چلا سکتی جب تک تمام سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ،مذہبی طبقات ایک پیج پر متحد ہوکر کام نہ کریں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے،آئی جی لیاقت علی ملک
انہوں نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی، سابق حکمرانوں، صحافیوں، دانشوروں، پروفیسرز، مختلف این جی اوز، سیاسی و دینی جماعتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کیساتھ ڈائیلاگ اور رابطے کا سلسلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
ایک جماعت کی حکومت اپنی جگہ اہم ہے مگر آزاد کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اس کی جغرافیائی و سیاسی حیثیت انتہائی اہم ہے۔ مسئلہ کشمیر تحریکِ آزادی سے جڑا ہوا ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ قومی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صرف ایک سیاسی جماعت کی حکومت چلانی ہو تو معاملہ مختلف ہے، لیکن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر صرف کسی ایک جماعت کیلئے نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام کی نمائندہ حکومت ہوتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، نتائج تسلیم نہیں کرتے: فریال تالپور
طارق فاروق کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک نئے عزم سے نئی تاریخ ، جغرافیہ ، ریاستی وسائل اور مسائل سے آگاہ کرنا ہوگا ۔ انہیں قومی دھارے میں لائیں گے ۔
لیکن آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر صرف کسی ایک جماعت کیلئے نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام کی نمائندہ حکومت ہوتی ہے۔
حکومت میں شامل افراد ہوں یا سیاسی مخالفین، سب کے ساتھ رابطہ، مشاورت اور معاملات کو افہام و تفہیم سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا آسان کام نہیں، بلکہ موجودہ حالات میں یہ حکومت کیلئے ایک بڑا اور مشکل چیلنج ہے۔




