انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے بڑے اسکالرز کو کہتا ہوں کہ آئیں آپ عاقب شہید کے والد کا انٹرویو کریں جو اپنے بیٹے کی لاش لینے گیا تو اس کو خاندان سمیت اغوا کر کے کہاں لے جایا گیا۔
ان کے کپڑے اتار کر ان کی ویڈیو بنائی گئی ان کو تشدد کیا گیا اور دھرنے میں بیٹھے لوگوں کو بھیجی گئی ایسا کام تو اسرائیل فلسطین میں نہیں کر رہا جو یہاں ہو رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن الیکشن: حویلی اور باغ میں 803پولنگ اسٹیشنز قائم ،سکیورٹی کے سخت انتظامات
جس کا بیٹا فرض کی ادائیگی میں شہید ہو گیا اس کی لاش اس کے حوالے نہیں کی گئی چار دن تک اس کی لاش کو روکا گیا وہ زخمی تھا تو اس کی ایمبولینس کو وہاں سے چلنے نہیں دیا گیا ۔
عاقب شہید نے ایمبولنس کے اندر دم توڑا،شہداء کے خون کا قرض الفاظ میں ادا نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، اور آزاد کشمیر پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نےاس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔
کشمیری عوام کے جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور پائیدار امن کیلئے آزاد کشمیر پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر: 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انتخابات ممکن ہیں
کشمیر میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیر پولیس ہر ممکن اقدام کے لیے پُرعزم ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے کے امن کی خاطر ہم اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم ہمیشہ امن، رواداری، احترام اور بھائی چارے کی علمبردار رہی ہے۔ریاست میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ باہمی احترام اور ایک دوسرے کے حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتا ہے، اور کسی بھی فرد یا طبقے کو نفرت، تقسیم یا بدامنی پھیلانے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
آزادکشمیر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور معاشرے میں باہمی اعتماد کو فروغ دینے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔




