پونچھ ڈویژن الیکشن: حویلی اور باغ میں 803پولنگ اسٹیشنز قائم ،سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)الیکشن کمیشن آف آزادکشمیر کی جانب سے پونچھ ڈویژن کے چار حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ کی تیاریاں مکمل ان میں حویلی، ضلع باغ کے تین حلقے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 3 لاکھ 42 ہزار 857 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں۔ ان میں 1 لاکھ 76 ہزار 840 مرد اور 1 لاکھ 66 ہزار 17 خواتین ووٹرزشامل ہیں، جبکہ پولنگ کیلئے 613 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے طلبہ کو 5 ہزار لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دے دی گئی

ضلع حویلی کی ایک نشست پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 17 ہزار 514 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 61 ہزار 824 مرد اور 55 ہزار 690 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ حویلی میں پولنگ کیلئے 190 پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر: 20 یا 21 اگست تک راولاکوٹ اور سدھنوتی میں انتخابات ممکن ہیں

ضلع باغ اور حویلی میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار 371 ووٹرزرجسٹرڈ ہیں جبکہ دونوں اضلاع میں 803 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔

انتخابات کی نںٔی تاریخ کا اعلان اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد ازاں کیا جائے گا

انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے،