کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں کامیاب سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کر دیا۔
کارروائی کے دوران 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاشیں برآمد کی گئیں،
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بی ایل اے کے 4 دہشتگرد زخمی ہوگئے ان ہلاک شدگان دہشتگردوں میں کمانڈر شوکت ماما بھی شامل ہےجبکہ سکیورٹی فورسز نے 12 مشتبہ افراد کو بھی اپنی حراست میں لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی ممکنہ پناہ گاہیں ختم کردی گئیں جبکہ کمین گاہوں سے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیئے گئے ہیں
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: ایف سی کی چوکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،3دہشتگرد واصل جہنم
اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو کی جانے والی یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں، جن کا مقصد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے۔
5 اگست کو ضلع واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔




