قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 24 ستمبر کو طلب، صدر آزاد کشمیر کا انتخاب ہوگا

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مورخہ 24 ستمبر 2026 بروز جمعرات بوقت 10:00 بجے دن بمقام بلاک نمبر 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد طلب کیا گیا ہے.

اس حوالے سے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی نقل متعلقہ اعلیٰ حکام، وزراء، سیکرٹریز اور دیگر اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:سینئر صحافی نوشین خواجہ کی سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد اور رکن قانون ساز اسمبلی سحرش قمر سے اہم ملاقات

صدر آزاد کشمیر کا انتخاب اور نامزد امیدواروں کی تفصیل:

24 ستمبر کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اس اہم اجلاس میں نئے صدر آزاد کشمیر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس منصب کے لیے سیاسی جماعتوں کی طرف سے نام سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدر آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: 30 لاکھ روپے ، چھوٹے کاروباروں کیلئے شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ کا اعلان