اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے 24 تعلیمی اداروں کو کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ فہرست میں شامل ان اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولوں میں انرجی ڈرنکس پر پابندی کا فیصلہ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کی تجویز

بند رہنے والے تعلیمی اداروں کے علاقے اور دیگر تفصیلات:

بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔ دارالحکومت میں امن و امان اور احتجاجی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز کی رہائش کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑا فضائی حملہ، 28 دہشت گرد ہلاک