کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل): بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں اسپن کاریز اور زرغون گھرمیں دہشتگردوں کاایف سی کی چوکیوں پرحملہ ناکام بنادیا
سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں3 دہشتگردجہنم واصل کردیئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں ایف اے ایچ اور ایف اے کےکے دہشتگردوں نے اسپن کاریز اور زرغون گھر میں قائم فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی دو پوسٹوں پر مشترکہ حملہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کاکثیر القومی دفاعی اتحاد‘ قائم کرنے کا فیصلہ، پاکستان سمیت 14 ممالک نے حمایت کردی
چوکیاں پر تعینات مستعد اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا اور ان کی پیش قدمی پسپا کر دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاست یرغمال،کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیرکازکو نقصان پہنچا رہی ہے،ساجدہ احمدکشمیری
جبکہ ایف سی کے تازہ دم دستوں نے اپنی پوزیشنیں سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔




