سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردلفتنہ 3کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں پر قہر ڈھا دیا، بی ایل اے سرغنہ سمیت مزید 15دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ردّ الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقے واشک میں سکیورٹی فورسزنےکالعدم بی ایل اے کے ٹھکانے پر کاری وارکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن رَدُّ الفتنہ 3:سکیورٹی فورسز کی کمبیلہ اور عاصم آباد میں کامیاب کارروائی،10دہشتگرد ہلاک
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے سرغنہ سمیت 7 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ فتنہ الہندوستان کا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا، سکیورٹی فورسز نے ٹھکانے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔
دوسری طرف بلوچستان کے ہی علاقے آواران میں سکیورٹی فورسزنے بڑا آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے کتوں کو چن چن کر مار گرایا، 8 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے گئے۔
قبل ازیں آپریشن رَدُّ الفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں کامیاب سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے 68 مربع کلومیٹر علاقے کو کلیئر کیا تھا۔کارروائی کے دوران 8 سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاشیں برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
ان ہلاک شدگان دہشتگردوں میں کمانڈر شوکت ماما بھی شامل ہےجبکہ سکیورٹی فورسز نے 12 مشتبہ افراد کو بھی اپنی حراست میں لیا۔سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بی ایل اے کے 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی ممکنہ پناہ گاہیں ختم کردی گئیں جبکہ کمین گاہوں سے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رواں سال اب تک دہشتگردی کیخلاف 40 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن رَدُّ الفتنہ 3علاق سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔




