الیکشن چوروں کا آخری سانس تک پیچھا کرونگا، اشفاق ظفر کا فاروق حیدر کیخلاف کارروائی کا اعلان

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی اور نامزد امیدوار اسمبلی ایل اے 32 صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی اہم پریس کانفرنس،الیکشن تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

صاحبزادہ اشفاق ظفر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں۔ الیکشن چوروں کا زندگی کی آخری سانس تک پیچھا کرتا رہوں گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ: زمین دھنسنے سے 18 مکان تباہ،100افراد منتقل

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کے حامی، ووٹرز اور ایجنٹ تحصیل چکار میں پنجاب پولیس کی مدد سے ٹھپے لگاتے رہے۔

اشفاق ظفرکا کہنا تھا کہ حلقہ 6 میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر کے قانونی کارروائی کروں گا۔

اشفاق ظفرکا مزید کہنا تھا کہ جعلی اور بوگس طریقے سے جیتنے والے جعلی ایم ایل اے راجہ فاروق حیدر خان اب شرمندگی کی ریلیاں نکال رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ ڈویژن: انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فول پروف سکیورٹی تعینات ہوگی ، الیکشن کمیشن

پیپلزپارٹی رہنما اشفا ق ظفر نے اعلان کیا کہ ایسے بوگس الیکشن کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتا، عوام نے ووٹ مجھے دیے، فاروق حیدر نے پانچویں بار میرا الیکشن چرایا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے میرے ساتھ کھڑے ایک ایک ووٹر کا احسان مند اور شکر گزار ہوں، میرا الیکشن چوری کرنے میں شہباز شریف اور مریم نواز براہ راست ملوث ہیں۔