انگلینڈ کے سٹار وائٹ بال بیٹر جوز بٹلر نے چھکوں کی برسات کیساتھ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف چھکوں کی برسات کر کے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم میچ جیتتی ہے تو اطمینان محسوس ہوتا ہے، بابر اعظم
واضح رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی 20ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’’مجھے اس کامیابی پر فخر ہے۔ٹی 20کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے۔ یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔
چند ماہ قبل خراب فارم اور ٹی 20ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا’’کرکٹ میں حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔
چند ماہ پہلے میں فارم کے لیے جدوجہد کر رہا تھا اور آج میں شاید اپنی بہترین بیٹنگ کر رہا ہوں۔ جب آپ کی فارم خراب ہو تو دو ہی راستے ہوتے ہیں کہ یا تو ہمت ہار دیں یا پھر دوبارہ واپسی کا جنون دکھائیں۔
یاد رہے کہ 746 ٹی 20میچز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے تاہم جوز بٹلر نے یہ ریکارڈ 521 میچز میں توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ کرس گیل اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز وینس ہیں جنہوں نے 14 ہزار 449 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ہیں، انہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571 رنز بنائے۔




