شکست

دوسرا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

 پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز 1، 1 سے برابر کر دی۔

پورٹ آف اسپین کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 103 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

تاہم پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف 117 رنز پرآل آؤٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ انجری کے باعث بیٹنگ کیلئے میدان میں نہ آ سکے۔

ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں کیویم ہوج 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ ٹیگنارائن چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 رنز بنائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل نہ جیتنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

پاکستان کی جانب سے اسپنرز علی عثمان، ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ فاسٹ باؤلر محمد علی کے حصے میں آئی۔

پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو کامیابی کیلئے صرف 75 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناٹ آؤٹ رہے اور 24 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم بھی 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اذان اویس نے 18 اور امام الحق نے 9 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 344 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے عبداللہ شفیق کی ناقابل شکست 160 رنز کی بہترین اننگز، بابر اعظم کے 88، نوجوان اذان اویس کے 55 اور ساجد خان کے 30 رنز کی بدولت 387 رنز اسکور کیے اور 43 رنز کی اہم برتری حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معروف کرکٹر مائیکل سمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر کے سیریز کا اختتام کیا۔