امریکا سے مذاکرات، ایران نے مثبت اشارے ملنے کی تصدیق کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ ڈیل کے دعویٰ کے بعد ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے مثبت اشارے ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سےعمل کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی میں بڑی پیشرفت، ایران ، عمان معاہدہ پر متفق

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے، جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی، نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا، جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سےعمل کیلئے تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا ہے کہ عمان کے ساتھ ہرمز کے نئے راستے پر اتفاق ہو گیا ہےاور دونوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ حتمی مراحل میں ہے بشرطیکہ کوئی تیسرافریق اس میں مداخلت نہ کرے

ایران اور عمان ملکر آبنائے کا انتظام سنبھالیں گے تاہم امریکا کی وجہ سے آبی گزرگاہ پھر بھی غیرمحفوظ رہے گی ‘ پاکستان اور قطر کے ساتھ تبادلہ خیال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا

قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ وہ ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے۔

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔