پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی ٹیم میچ جیتتی ہے تو اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ اور دونوں اسپنرز کی عمدہ بولنگ کو کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ کا جائزہ لینے کے بعد کوچ کے ساتھ مل کر ٹیم میں چار تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وکٹ انہیں پاکستان کی پچ جیسی محسوس ہوئی۔ با
بابر اعظم نے کہا کہ سیریز سے قبل لگائے گئے تربیتی کیمپ نے بھی کھلاڑیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب 184 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے عبداللہ شفیق نے کہا کہ کم بیک کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ دوبارہ اپنے کیریئر کا آغاز کر رہے ہوں۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ گزشتہ چند ٹیسٹ میچوں میں بیٹنگ یونٹ توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکا تھا، اس لیے وہ کافی عرصے سے اس موقع کے منتظر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پوری توجہ اس بات پر تھی کہ پاکستان کو فتح دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے ، چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔
تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں اورویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل نہ جیتنے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی
ویسٹ انڈیز نے ٹیم پاکستان کو 75 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو بآسانی حاصل کرلیا۔
پاکستان کے عبداللہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کے بابراعظم اور ویسٹ انڈیزکےجسٹن گریوز پلیئر آف دی سیریز قرار دئیے گئے۔




