بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علیمہ خان کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم گرفتاری کی مزید وجوہات اور تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ:

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کی سربراہی میں آنے والی خصوصی میڈیکل ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ، پمز کی خصوصی ٹیم نے چیک اپ کیا

اس میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم سمیت دیگر ماہر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل تھا، جو طبی معائنے کے لیے درکار تمام ضروری آلات کے ساتھ جیل پہنچے تھے جہاں انہیں جیل اسپتال کے عملے کی معاونت بھی حاصل رہی۔