سردار تبارک اور میاں خالد محمود ڈٹ گئے ، الیکشن لڑنے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سیکرٹری جنر ل آئی پی پی میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے تیسرے مرحلے کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

میاں خالد محمود کا مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی ہدایت پر تیسرے مرحلے کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، عباسپورمیں الیکشن کی تیاریاں مکمل،سدھنوتی میں زیرغور،چیف الیکشن کمشنر

میاں خالد محمود کا مزید کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ ذاتی رائے ہے پارٹی پالیسی نہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی ہر حلقے میں پورا انتخابی مہم اور مؤثر مقابلہ کرے گی۔

میاں خالد محمودنے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حکومت پنجاب نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ۔

سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمودکاکہنا تھا کہمتعدد پولنگ اسٹیشنز پر آئی پی پی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا۔ انتخابی نتائج عوامی رائے نہیں، سرکاری مداخلت کی عکاسی کرتے ہیں

دوسرے مرحلہ کا کوئی بائیکاٹ نہیں کیا، آئی پی پی مرکزی رہنما سردار تبارک کے حلقہ کوٹلہ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنس : 7 انتخابی حلقوں کے نتائج کا اعلان

دوسری جانب سابق وزیر اعظم و استحکام پاکستان پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پارٹی نے پونچھ ڈویژن میں ہونیوالے 10 اگست کے انتخابی مرحلے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ کوٹلہ کا انتخاب دوسرے مرحلہ میں ہونا تھا جو سیکورٹی خدشات اور الیکشن میٹریل کے نہ پہنچنے کی وجہ موخر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سردار تبارک حلقہ کوٹلہ سے ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں اور کل ہونیوالے الیکشن میں وہ بھرپور انداز سے حصہ لیں گے عوام سردار تبارک کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔