پونچھ والو! میں آرہا ہوں، کشمیر کے غیور ، بہادر عوام کو سلام ، بلاول کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کے غیور، غیرت مند اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام، ضلع باغ میں جلسے کا اعلان

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی، عباسپورمیں الیکشن کی تیاریاں مکمل، سدھنوتی میں زیرغور، چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے کہا کہ جس بہادری اور دلیری کے ساتھ آپ نے مسلم لیگ ن کی دھونس، دھاندلی اور گولیوں کا مقابلہ کیا میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے شہادت قبول کی، ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ہاتھ میں گولی لگی۔ ہماری ریاست کے صدر پر حملہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ ہمت نہیں ہارے، آپ پیچھے نہیں ہٹے اور آپ نے پوری دنیا کو دکھادیا کہ کیسے پیپلزپارٹی کشمیر کے حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار سمیت عوام کے حقوق کیلئے لڑتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کام کرنیوالے غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری

بلاول نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ صاف و شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوئے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھےاس سب کے باوجود آپ نے پیپلزپارٹی کو 9 نشستوں پر کامیاب کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں آپ سے چوری کی گئی ہیں، وہ انشاء اللہ تعالیٰ میں آپ کو واپس دلوا کر دم لوں گا۔انہوں کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10اگست کو پونچھ کی باری ہے، میں پونچھ آرہا ہوں، میں انشاء اللہ تعالیٰ باغ میں جلسہ کروں گا۔پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پونچھ والوں! میں آرہا ہوں، آپ تیاری کریں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام، ضلع باغ میں جلسے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ صاف و شفاف انتخابات نہیں تھے، یہ دھاندلی الیکشن تھے، یہ گولی الیکشن تھے، یہ قاتل الیکشن تھے، یہ خونی الیکشن تھے۔اس سب کے باوجود آپ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔

آپ نے چار اگست کو باذل نقوی اور جاوید ایوب کو مظفرآباد سے جتوانا ہے اور مسلم لیگ ن کی سازش ناکام کرنا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، آپ اپنی تیاری کریں۔