آزادکشمیر الیکشن: مسلم لیگ (ن) کی نئی انتخابی حکمت عملی تیار، مہم تیز کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے آئندہ مرحلے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مظفرآباد ڈویژن کے انتخابی کوآرڈینیٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہر دلعزیز منشاد عباسی انتقال کر گئے، اوورسیز کشمیریوں کا اظہار تعزیت

اجلاس میں عوامی رابطہ مہم، تنظیمی سرگرمیوں اور انتخابی پروگراموں کو مزید مؤثر، مربوط اور منظم بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر رانا ثناء اللہ اور امیر مقام نے میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر تنظیمی عہدیداران اور کارکنوں کو مبارکباد دی اور اسے مضبوط تنظیمی ڈھانچے اور بہتر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ عوامی رابطے مزید مضبوط کریں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لائیں۔

اجلاس میں عوامی رابطہ مہم، تنظیمی سرگرمیوں، انتخابی پروگراموں اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے انتخابی مہم کو مزید مؤثر، مربوط اور منظم بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور عوام تک پارٹی کا پیغام بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد ڈویژن: الیکشن کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی سخت،پریزائیڈنگ افسران روانہ

اجلاس کے دوران سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور انجینئر امیر مقام نے میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر انتخابی مہم سے وابستہ کوآرڈینیٹرز، تنظیمی عہدیداران اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کارکنوں کی محنت، تنظیمی نظم و ضبط اور مؤثر عوامی رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور ڈویژن میں کامیابی مضبوط تنظیمی ڈھانچے، بہتر حکمت عملی اور کارکنوں کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اجلاس میں کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی گئی کہ انتخابی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، کارکنوں اور عوام سے رابطے مضبوط بنائے جائیں اور تنظیمی سطح پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مہم کو آگے بڑھایا جائے۔