کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاج، مظاہروں کی کال مسترد،کاروباراوپن، معمولات زندگی رواں دواں

آزادکشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا پھر مسترد کردیا ، آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں معمول کے مطابق کاروبار کھل گئے جبکہ گاڑیوں کا پہیہ بھی بدستور چل رہا ہے۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دو روز قبل راولاکوٹ میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور 3 نوجوانوں کو مرواکر سکیورٹی فورسز کیخلاف بھرپورپروپیگنڈا کیا تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے 5 ارکان فورتھ شیڈول میں شامل

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے دشمن ملک بھارت میڈیا کو بھی خوب پروپیگنڈے کا موقع دیا لیکن عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا تمام تر ایجنڈا مسترد کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا ہے۔

4ماہ سے راولاکوٹ کو یرغمال بنائے شرپسندوں کو راولاکوٹ شہر اوپن ہونا ہضم نہ ہوا اورآئے دن سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرکے اپنے ہی لوگوں کو مار کر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ فورسز ظلم کررہی ہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست بھرمیں مظاہروں کی کال دی تھی لیکن مقامی ذرائع کے مطابق مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی، میرپور، باغ ، کوٹلی، بھمبرسمیت تمام چھوٹے بڑے شہر اوپن ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی مجرمانہ کارروائیاں بے نقاب، راولاکوٹ میں 3 گرینیڈز اور دھماکہ خیز مواد برآمد

  حکام  فیصلہ کرچکے ہے کہ شرپسندوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اور سکیورٹی فورسز و ادارے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔